عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو ملی ٹینٹوں کی جانب سے بالی ووڈ فلم فینٹم کے پوسٹر کے ساتھ اداکار سیف علی کی تصویر کے ساتھ جاری کردہ ایک ویڈیو کے بارے میں الرٹ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے عام لوگوں سے ویڈیو شیئر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، اور کہا ہے کہ اس قسم کے مواد کو پوسٹ کرنا اور آگے بڑھانا غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت جرم ہے۔پولیس کے مطابق”جیش کی جانب سے بالی ووڈ فلم فینٹم کے پوسٹر کے ساتھ اداکار سیف علی کی تصویر کے ساتھ ایک 5 منٹ 55 سیکنڈ کی ویڈیو پیر 22 جولائی کو دوپہر 2 بجے کے قریب دشمن کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ ہر ایک کو خبردار کریں کہ وہ اسے کسی بھی طریقے سے کسی کو نہیں بھیجیں گے۔ دوسرا، وہ ایک پیغام کے ذریعے رپورٹ کریں گے کہ انہیں یہ پروپیگنڈہ ویڈیو کس کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔ ٹیلی فون نمبر اور ویڈیو کی وصولی کی تاریخ اور وقت کا ذکر کریں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر جو اسے وصول کرتا ہے اسے اپنے سپروائزری افسران کو متنی پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دینی چاہیے۔اس نے یہ بھی کہا، “کسی بھی حالت میں، اس ویڈیو کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس نوعیت کے مواد کو پوسٹ کرنا اور آگے بڑھانا UAPA کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت جرم ہے۔