سرینگر// امرناتھ شرائین بورڈ کے سی ای او اُمنگ نرولہ نے جیشٹھ پُر نما کے موقعہ پر 9جون 2017ءکو یاترا کے احسن انعقاد کے لئے پہلگام ۔ گپھا کے راستے پر واقعہ چند ن واڑی میں پرتھم پوجا کی ۔ بورڈ کی جانب سے ہرسال جیشٹھ پرنما کے موقعہ پر پرامن سالانہ یاترا کے لئے اس پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس موقعہ پر بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او جتندر کمار سنگھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید عابد رشید شاہ ، سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد سمنانی ،ایس ڈی ایم پہلگام محمد اشرف ، 8مدراس کے آر ایس بھرما ،بورڈ کے جنرل منیجر ورکس آر کے پنڈتا کے علاوہ بورڈ کے نمائندے کرن سنگھ چاڈک اور سدھرشن کھجوریہ بھی موجود تھے۔امنگ نرولہ نے گپھا کے راستے پر برف ہٹانے کے کام اور چند واڑی میں صدر دروازوں کی تعمیر کو جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوںنے چند ن واڑی میں قائم کئے جارہے30بستروں والے بیس ہسپتال کے کام کابھی جائزہ لیا۔انہوںنے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، تعمیرات عامہ اور صحت عامہ محکموں کے افسران کو ان کاموں میں سرعت لانے کے علاوہ شلٹر شیڈ تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی ۔سی ای او نے نونہ ون بنیادی کیمپ کا دورہ کر کے یاتریوں کے قیام کے لئے کئے جارہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔امنگ نرولہ نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کو یاترا کے دوران کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور الگ الگ کرنے کے لئے انتظامات کی ہدایت دی۔انہوںنے یاترا کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے بھی موزون اقدامات کرنے کے احکامات دئیے۔سی ای او نے 29 جون 2017ءکو شرو ع ہونے والی یاترا کے لئے تمام طرح کے انتظامات کو حتمی دینے کی تلقین کی۔