کپوارہ//سرحدی قصبہ ہندوارہ کے مضافاتی گاﺅ ں منز پورہ قلم آ باد میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں ایک سکولی طالب علم کے جیب سے موبائل فون پھٹ جانے سے وہ بری طرح زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منز پورہ قلم آ باد کے رہنے والے محسن نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ جمعہ کی صبح کئی جارہا تھا کہ اس کے جیب میں سیم سنگ مو بائل فون اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ بری طرح جھلس گئی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور محسن نذیر کو نزدیکی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اس کو مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کیا ۔علاقے کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔