عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//31 اکتوبر کو یو ٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے تسلسل میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ثقافتی اکائی کشمیرنے جمعہ کوجہلم ریور فرنٹ راجباغ سرینگر میں ایک نکڑ ناٹک اور لڈی شاہ کا اہتمام کیا۔نکڑ ناٹک کا تھیم’بدلتا کھلتا جموں کشمیر‘ تھا۔ کارکردگی نے جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی بطور یوٹی تنظیم نو کے بعد سے کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر سرکاری خدمات کی ریکارڈ سازی ڈیجیٹلائزیشن، اسکیمیں بشمول جے کے رورل ایم پی۔ جنریشن پروگرام، پی ایم ای جی پی، نیشنل لائیولی ہڈ مشن، مدرا لونز، اسٹینڈ اپ انڈیا – ایم ایس ایم ای لون، پی ایم ایف ایم ای اسکیم وغیرہ۔اینجلز کلچرل اکیڈمی کے فنکاروں نے اس تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کو ایک بڑے اجتماع نے دیکھا۔شام کی خاص بات رئیس وتھوری کی لڈی شاہ پرفارمنس تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی آئی پی آر کی کلچرل یونٹ کشمیر آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کشمیر بھر میں نکڑ ناٹکوں، تصویری نمائشوں اور دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گی۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے، ڈی آئی پی آر کا مقصد جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں میں ترقی اور دیگر سماجی شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرنا ہے۔اس موقع پر کلچرل یونٹ کشمیر کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔