عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی اِی او)جموں و کشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (جے کے اِی آر اے) شریا سنگھل نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ سی اِی او کو جانکاری دی گئی کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے کے تحت 213 ذیلی منصوبوں میں سے 197 ذیلی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیںجبکہ باقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سی اِی او نے میٹنگ میں مختلف پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹوں( پی آئی یوز) کے افسران کے ساتھ مکمل تفصیلی جائزہ لیا جو کہ عالمی بینک کی مالی اعانت سے JTFRP کے مختلف اجزأکو انجام دے رہے ہیں۔سی ای او، ای آر اے نے تمام پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹوں( پی آئی یوز) کو ہدایت دی کہ وہ تمام جاری منصوبہ جات کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔