Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جہانگیر چوک رام باغ فلائی اُوور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
شہر سرینگر میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ٹریفک میں اضافہ ہوتا جارہاہے اگر اس کے بین بین نئی سڑکیں تعمیر نہ ہوں تو وہ دن دور نہیں ہوگا، جب اس شہر میں بود باش کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ چونکہ دنیا بھر میں اس وقت گاڑیوں کی تیاری سے منسلک کارپوریٹ سیکٹر نت نئی اقسام کی گاڑیاں سڑکوں پر لانے کیلئے ایک زبردست مہم میں مصروف ہے، لہٰذا اس کے باوجود کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی موجودہ دنیا کے لئے ایک خطرناک الارم سے کم نہیں، معیشت کا یہ شعبہ آگے ہی آگے بڑھتا جائے گا۔ ریاست کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بڑھتے ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے فلائی اووروں کی تعمیر کے کئی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے، لیکن برسہا برس گزرنے کے باوجود ان پر کام چونٹی کی رفتار کے ساتھ چل رہا ہے اور کئی مرتبہ اہداف مقرر کرنے کے باوجود انکی تکمیل نہیںہو پارہی ہے۔ شہر میں جہانگیر چوک رام باغ فلائی اوور کی تعمیر کا اعلان سال 2009میں کیا گیا اور اسکی تکمیل تین برس کے اندر 2012میں ہونی تھی، لیکن انتظامی کارروائیوں اور اس کے لئے فنڈ کی فراہمی میں اس قدر تاخیر ہوئی کہ مقررہ ہدف سے بھی ایک سال بعد 2013میں اس پر کام شروع کیا گیا۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ شہر کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل اس پروجیکٹ پر جستہ جستہ کام ہوتا رہا ہے اور اس کی تعمیر میں جس قدر افرادی قوت کی ضرورت ہوسکتی ہے، وہ کہیں دیکھنے کو نہیںمل رہی ہے۔ چونکہ جب اس مسلسل تاخیر پر حکام کو تمام سیاسی، سماجی اور اقتصادی حلقوں کی جانب سے لعنت ملامت کا سامنا کرنا پڑا تو اس پروجیکٹ کو مختلف حصوں میں بانٹ کر اس کی تکمیل کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود ابھی تک امرسنگھ کالج سے برزلہ تک کے مرحلے کو بھی صرف یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ جسکے توسط سے حکام نے شور مچانے والے حلقوں کو وقتی طور پر خاموش کرنے کی کوشش تو کی ہے لیکن اس سے جہانگیر چوک رام باغ کے درمیان ٹریفک کی گذر میں برائے نام فرق پڑ گیاہے۔ 350کروڑ روپے مالیت کا حامل ایشین ڈیولپمنٹ بنک سے حاصل شدہ فرضہ پر مشتمل یہ پروجیکٹ اس سڑک پر ٹریفک کے حجم کو کم کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیاجارہاہے لیکن ایسا کرتے ہوئے اس حقیقت کو نظرانداز کیا جارہا ہے کہ اسکے زیر تعمیر وقت کے دوران شہر کے اندر ٹریفک کے حجم میں کس قدر اضافہ ہوا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے کیا پروجیکٹ کی اہمیت برقرار ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2014میں سیلاب کے ایام اور 2016میںایجی ٹیشن کے تقریباً چھ ماہ کے دوران پروجیکٹ پر کام بند رہا، جس کے نتیجے میں ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے ضائع شدہ وقت میں رکے پڑے کام کی تکمیل کے لئے تعمیر کے کام میں لگائی گئی نفری اور مشینری میں اضافہ کیا جاتا، مگر اس کا کہیں دور دور تک نشان نظر نہیں آتا۔ سال 2016میں تکمیل کی ڈیڈ لائن کو بھی اب مزید دو برس گزر گئے ہیں ۔ ابھی حکومت کی جانب اور کتنی ڈیڈ لائنیں مقرر کی جائینگی، اُس کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔ حالانکہ سرینگر اور جموں شہروں کے لئے رام باغ فلائی اوور اوربکرم چوک فلائی اوور کی تعمیر کا اعلان ایک ہی وقت سال 2009میں کیا گیا تھا لیکن جموں کا فلائی اوور اپنے مقرر شدہ ہدف کے مطابق 2013میں تکمیل پذیر ہوا اور گزشتہ پانچ برسوں سے اس پر ٹریفک رواں دواں ہے، جسکی وجہ سے جموں شہر میں ٹریفک کی گنجانیت میں کافی سدھار آگیا ہے، مگر یہاں کا بابا آدم ہی نرالا ہے اور ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے پروجیکٹ کی حتمی ڈیڈ لائن پر بات کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?