سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ جہانگیر چوک۔ برزلہ ایکسپریس وے کاریڈور پر65 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام امسال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ350 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ پر ڈبل شفٹ ک ذریعے کام سرعت سے جاری ہے جو کشمیر خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے۔نعیم اختر نے کہا کہ اب تک جے اینڈ کے اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے ذریعے175 کروڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔یہ چار گلیاروں والا ایکسپریس کاریڈور جہانگیر چوک سے برزلہ تک ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔