صوبائی کمشنرکی صدرات میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پیش رفت کاجائزہ لیاگیا
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں زیر تعمیر جہانگیر چوک۔ رامباغ فلائی اوور اورمنی فلائی اوور ٹی آر سی (گریڈ سپریڈ) کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 262کروڑ روپے کی لاگت والے جہانگیر چوک۔رام باغ فلائی اوور کا پہلا مرحلہ رام باغ سے امر سنگھ کالج تک دسمبر2017ء کے آخر تک مکمل ہوگاجب کہ پروجیکٹ کاباقی کام مارچ2018ء تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔صوبائی کمشنر نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ فلائی اوور کے لئے تعمیراتی سامان لے جاتے ہوئے ٹرکوں کو صبح اور شام کے بغیر نہ روکاجائے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹی آر سی منی فلائی اوور جون2018ء تک مکمل ہوگا جس پر 61کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے ۔ترقیاتی کمشنر نے انجینئروں اورٹھیکیداروں کو فنڈس کا منصفانہ استعمال کرنے اور پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی باننے کی ہدایت دی۔