فیاض بخاری
بارہمولہ // جہامہ بارہمولہ میں دو دن قبل دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ایک 13سالہ لڑکے کی لاش جمعرات کو دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق معشوق احمد صوفی منگل کو دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے کی لاش کو اس کے آبائی گائوں کے قریب جہلم میں تیرتا ہوا پایا گیا۔اس واقع کے بعد پولیس نے ایک تازہ عوامی حفاظتی ایڈوائزری جاری کی جس میں رہائشیوں، خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیز دھاروں کے پیش نظر پانی کے ذخائر کے قریب تیرنے یا جانے سے گریز کریں۔ پولیس نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور آبی ذخائر کے قریب نقل و حرکت پر پابندی لگائیں۔ ایڈوائزری میں کہا یا ہے کہ ایمرجنسی کی سورت میںپولیس اسٹیشن یا موبائل نمبر 9596773024پر رابطہ کریں۔