بارہمولہ //جہامہ بارہمولہ میں فورسز نے اتوار کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروئی کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ نے بارہمولہ کے جہامہ نامی گائوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔ اس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ جیک کئے گئے اور مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی،فوج نے مقامی آبادی کو پوری طرح سے محصور کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تاہم فورسز کا جنگجوئوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔