سرینگر//معروف گلوکار عدنان سمیع جھیل ڈل کے کنارے کنسرٹ کرنے والے ہیں اور اس کیلئے انتظامیہ تیاریوں میں جٹ گئی ہے ۔عدنان سمیع 7اکتوبر کو جھیل ڈل کے کنارے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ 16ستمبر کو جھیل ڈل کے کنارے ’’ساز کشمیر‘‘ پروگرام میںکشمیری مائیگرنٹ پنڈت گلوکارہ ابھا ہانجورہ نے حاضرین کو اپنے فن سے محضوظ کیاتھا اور اب عدنان سمیع کا کنسرٹ منعقد ہورہا ہے۔اس سلسلے میں انتظامات کو حمتی شکل دینے کیلئے اگلے ہفتے چیف سیکریٹری کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہورہی ہے۔محکمہ سیاحت کے سیکریٹری محمد حسین ملک نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کیلئے تیاریوں کے سلسلے میں یہ دوسری میٹنگ ہوگی۔