سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کوجاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے بدھ کوجھیل ڈل کے باکھری محلہ ،آنچاری محلہ ،گورو محلہ کے علاوہ حبک ،ہاتھی خان ،راعناوری اور ڈلگیٹ میں 8تعمیراتی ڈھانچے منہدم کئے ۔ ٹیم نے گورو محلہ آبی کار پورہ میں تعمیراتی میٹریل اور سیمنٹ کے کئی بیگ بھی ضبط کئے ۔لائوڈا نے بعد میں غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں کیس درج کرایا ۔