سرینگر//لیکن اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارتی (لاوڈا) کی انفورسمنٹ ونگ نے ڈل میں تجاوزات کو ہٹانے کی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک ہٹ مسمار کی۔ جھیل ڈل کے اندرونی علاقہ نہرو پارک کے نزدیک اعجاز احمد دانو نے ایک ڈھانچہ تعمیرکیاتھا۔ محکمہ نے شکایت ملتے ہی مسماری ٹیم روانہ کرتے ہوئے اسے منہدم کیا۔ انفورسمنٹ افسر کاکہنا ہے کہ انہدامی مہم جاری رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ تجاوزات کو ہٹانے کی مہم عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق ہورہی ہے۔