عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے ڈل جھیل میں ایک کمسن لڑکا غر قاب ہوکر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔حکام نے بتایا کہ ایک نوعمر لڑکا جس کی شناخت واحد فیاض ساکنہ بمنہ سرینگر ڈل جھیل میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ نہا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش کو مقامی لوگوں نے دریائی پولیس سرینگر کی مدد سے گھاٹ نمبر 16کے قریب ڈل جھیل سے بر آمد کر لی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ادھر سرینگر میں اتوار کی دوپہر ایم اے روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک راہگیر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کی ایم اے روڈ پر میکنائزڈ کار پارکنگ کے ایک ہونڈا سٹی کار نے ایک راہگیر کو ٹکر ماردی، جس سے وہ طور پر زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ متوفی کی شناخت غلام احمد گنائی کے طور سے ہوئی ہے، جو ٹنگمرگ کا رہائشی ہے۔
ادھر کرالہ گنڈ ہندوارہ میں دو روز قبل سڑک کے ایک حادثہ میں زخمی نوجوان صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں اپنی زندگی کا جنگ ہار گیا ۔دو روز قبل کرالہ گنڈ علاقہ میں بدرا پائین کے مقام پر ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوا جس کو فوری طور نازک حالت میں پہلے جی ایم سی بارہ مولہ اور اس کے بعد صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا جہا ں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح کو مزکورہ نوجوان جس کی شنا خت 18سالہ اخلاق احمد میر ولد بشیر احمد یر ساکن ٹھوکر پورہ کے طور ہوئی اپنے زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا۔جب اخلاق کی لاش کو ان کے آ بائی گائو ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔