سرینگر//جھیل ڈل سے روزانہ کنول اور گھاس پھوس نکالنے کے کام کی نگرانی کے لئے کل لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیرمین نے اتھارٹی کی طرف سے کام کے لئے مامور کئے گئے مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت کی۔وائس چیرمین نے ہنر مند مزدوروںکی مشکلات کاجائزہ لیا کیوں کہ انہیں معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر اوردرمیانہ داری کے نظام کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔مزدوروں نے درمیانہ داری نظام کو ختم کرنے اوربراہ راست معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔وائس چیرمین نے مزدوروں پر زوردیا کہ وہ اپنے بنک کھاتے،آدھار نمبرات اوردیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کریںتاکہ اُن کے بنک کھاتوں میں براہ راست رقم جمع کی جاسکے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ ہنر مند مزدوروں کے بنک کھاتوں میں معاوضہ جمع کرنے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوگی اوروہ جھیل ڈل سے کنول اورگھاس پھوس ہٹانے کے لئے مزید لگن اورتندہی کے ساتھ کام کریں گے۔