Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جھیل ڈل۔۔۔ کبھی جو راحت جان تھی؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 17, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جھیل ڈل جسے کشمیر کےشہرہ آفاق مقامات میں ایک امتیاز حاصل رہا ہے، تیزی کے ساتھ تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔ اس آبگاہ کو جہاں ایک جانب سے قرب وجوار میں پیدا ہونے والی آلودگی کا سامنا ہے وہیں دوسری طرف ناجائز تجاوزات کا سلسلہ اسکی وسعتوں کو تبدریج سمیٹ رہا ہے۔ ہر حکومت نے اپنے دور میں قدرت کے اس تحفے کو انسانی دست برد سے بچانے کی قسمیں اُٹھائے رکھیں اور اسکی ہیت میں بہتری لانے کے لئے کثیر رقوم صرف کیں لیکن معاملہ وہیں کا وہین اٹکا رہا ۔ اب حکومت اسکے ماحولیاتی منظر نامے کو بہتر بنانے کےلئے دوبارہ متحرک ہوگئی ہے اور آبگاہوں کی دیکھ ریکھ کےلئے ذمہ دار ادارہ لاوڑا اور شیر کشمیر ایگریکلچر یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، جو جھیل سے نکالی جانے والی گھاس پھوس کے سائنسی استعمال کا امکانا ت کا جائزہ لے کر حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ جھیل ڈل میں پید اہونے والی سبزیاں، پھل اور گھاس پھوس ، جیسے کشمیری عرف عام میں ’’ نر‘‘ کے نام سے جانا جاتا رہا ہے، کسی زمانے میں کشمیر کی مقامی معیشت کا ایک قابل لحاظ حصہ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے مختلف اوقات پر ہمارے حکمرانوں کی جانب سے ایسی معیشی پالیسیاں اختیار کرنے کا عمل سرزد ہوتا رہا ہے، جومقامی امتیازات سے نہ صرف باہرتھیں بلکہ متصادم بھی۔ اب اس نر گھاس کے بہتر استعمال پر تحقیقات ہوگی، جو ایک خوش آئندہ اقدام ہے۔ لیکن ایسا کرتے ہوئے اس بات کو خیال میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ گھاس کسی زمانے میں شہر سرینگر اور مضافات میں دودھارو مویشوں کے لئے بنیادی غذا کے طور پر استعمال ہوتی تھی اور ایک بہت بڑا طبقہ اسے گلی گلی کوچے کوچے اور مضافات میں جاکر فروخت کرکے اپنا روزگار کماتا تھا، لیکن نئی تہذیب اور تعمیر و ترقی کے طوفان میں یہ خصوصیت نہ صرف شہر میں ختم ہوگئی بلکہ مضافات میں بھی غائب ہوگئی ہے اور اب رفتہ رفتہ گائوں و دیہات میں بھی دودھ کی پیدوار کا عمل عوامی توجہ سے محروم ہو رہا ہے، جبکہ لفافہ بند اورڈبہ بند دودھ، جس کے بارے میں کئی بار عدلیہ نے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، سکۂ رائج الوقت بن گیا ہے۔ جھیل ڈل کی اس پیدوار، جو دودھ دینے والے میویشوں کو بنیادی غذا فراہم کیا کرتی تھی ، کو باہرسے منگوائے جانے والے اس کٹیل فیڈ سے متبادل کرکے نہ صرف مقامی معیشت کو کمزور کر دیا گیا ہے بلکہ بیرون ریاست کے تاجروں کی تجوریاں بھرنے کا سامان کیا گیا ۔ اس کےلئے کوئی ایک حکومت ذمہ دار نہیں ہے بلکہ کم و بیش سبھی حکومتوں نے معیشی سطح پر انہی خطوط پر کام کیا ہے، جو بالآخر من حیثیت القوم کشمیریوں کےلئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اب جبکہ حکومت میں اس حوالے سے بیداری کی ایک رمق پیدا ہوئی ہے تو اس سارے عمل کے دوران اس بات کو ملحوظ نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ محض ایک ایسا نیا پروجیکٹ نہ ہو جو صرف سرمائے کے صرفے کا سبب ثابت ہو بلکہ اسے مقامی معیشت کے ساتھ جوڑنے کو ترجیح دی جائے۔ جس کے لئے زراعت ، باغبانی اور مویشی پالن کے شعبوں کو نہ صرف خصوصیت کے ساتھ نظروں میں رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے نتائج کو ان شعبوں کے ساتھ مربوط کرکے بہترمعیشی مقاصد حاصل کرنے کی راہ متعین کرنی چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?