ممبئی//بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کے معاملہ میں جمعرات کے روز سماعت ہوئی۔ سلمان خان کے خلاف زیر غور 340 کے دو درخواستوں پر سی جے ایم عدالت میں سماعت کے بعد بحث کے لئے 29 تاریخ طے کی گئی۔ عدالت کو گمراہ کرنے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 7 سال کی سزا کا بندوبست ہے اور ان دونوں درخواستوں کے تحت سلمان خان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے عدالت میں ایک درخواست دے کر یہ بتایا کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے اور کان میں شدید درد ہے، جس کے سبب میں پیشی میں نہیں آ سکتا۔ لیکن ٹھیک اسی دن سلمان کشمیر کی وادیوں میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔اس طرح سلمان خان پر ایک اور جھوٹ کا الزام ہے۔