جھلس کر زخمی ہونے والی جنوبی کشمیر کی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جو خاتون رسوئی گیس رسنے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہوئی تھی وہ جمعرات کو صدر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔
راجہ بانو زوجہ عبد القیوم ساکن مٹن کی عمر54سال تھی اور اُس کا آدھا جسم جھلس کر زخمی تھا۔
اُسے واقعہ پیش آنے بعد نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں سے اُسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق راجہ بانو کئی دن تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *