Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

جھلسا دینے والی گرمی کی شروعات | دہلی میں درجہ حرارت 39ڈگری سے متجاوز

Towseef
Last updated: April 4, 2025 10:59 pm
Towseef
Share
3 Min Read
File Photo
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// دہلی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ 3اپریل بروز جمعرات قومی راجدھانی میں اس موسم کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درجہ حرارت رواں سیزن کا سب سے اونچا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 26 مارچ کو 38.9 ڈگری سیلسیس درج ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ دن میں نمی کا تناسب 22 فیصد سے 41 فیصد کے درمیان رہا۔سفدرجنگ موسمیاتی مرکز کے مطابق دہلی میں 4 اور 5 اپریل کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم از کم 19 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں 9 اپریل تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت بڑھ کر 41 ڈگری سیلسیس سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔یہ گرمی مارچ کے آخری ہفتے سے ہی محسوس کی جانے لگی تھی۔ اسی ہفتے میں درجہ حرارت 36.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا تھا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ اپریل میں موسم مزید سخت ہوگا۔ادھر فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 219 ریکارڈ کیا گیا، جو خراب کی کیٹیگری میں آتا ہے۔تاہم دہلی کی ایئر کوالٹی الرٹ سسٹم کے مطابق اگلے دو دنوں میں فضائی معیار میں بہتری متوقع ہے اور یہ درمیانے درجے میں آ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 201 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی کو خراب، 301 سے 400 تک بہت خراب اور 401 سے 500 کے درمیان سنگین کیٹیگری میں شمار کیا جاتا ہے۔دہلی والوں کو اگلے کچھ دنوں میں سخت گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ دھوپ سے بچیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?