عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور// ادھم پور کے جھجر کوٹلی میں پیر کو ایک المناک حادثے میں دو لوگوں کی جان چلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ، ایک ٹرک مخالف سمت سے آرہی ایک وین زیر نمبر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ بچائو ٹیمیں فوری طور جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے دونوں شدید زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے انہیںمردہ قرار دیا۔پولیس نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر موجود ہے اورواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جھجر کوٹلی ادہم پور میں دو گاڑیوں کی ٹکر | المناک حادثہ میں 2افراد لقمہ اجل
