سرینگر /نیوز ڈیسک /شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کی جانب سے سنیچر کو جگر کے کینسر میں 3مریضوں کے جگر کے اس ٹکڑے کو جراحی سے نکالاگیا جہاں پر سرطان کی علامات موجود تھیں۔ جگر کی سرجری کے ورکشاپ کا انعقاد شعبہ سرجیکل گیسٹرو انٹرولوجی نے شعبہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صدف علی کی سربراہی میں کیا جبکہ ٹیم میں ڈاکٹر محمد یونس بٹ، ڈاکٹر محمد ریاض لٹو، ڈاکٹر نعیم الحسن، ڈاکٹر اجے وانے، ڈاکٹر پرویش ماتھور، ڈاکٹر محمد یوسف احمد میر اور ڈاکٹر سونم گپتا شامل تھیں۔ چیف سرجن ورکشاپ میں دنیا میں لیور ٹرانسپلانٹ سرجن اور میکس ہاسپٹل کے ڈاکٹر پروفیسر شالین اگروال تھے۔ ورکشاپ کے دوران تین مریضوں کے جگر کے متاثرہ حصوں کو باہر نکالا گیا جن میں Right Extended Hepatectomy، دوسرے مریض میںRight Posterior Hepatectomy اور تیسرے مریض میں Left Hepatectomy جراحی انجام دی گئی ۔ شعبہ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر پرویز احمد کول اور دیگر منتظمین کے تعاون کی وجہ سے ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کرپایا ۔