مینڈھر//جمو ں و کشمیر ہیو مین ویلفیئر سوسائٹی جڑ انوالی گلی کے چیئرمین رزاق بجا ڑ نے پونچھ کے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسر ان کو تنقید کا نشانا بنا تے ہوئے کہا کہ انہو ں نے جڑا والی گلی ہرنی سڑک کی حا لت ہی خستہ بنادی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب سے یہ سڑک محکمہ پی ایم جی ایس اوائی کے پا س آئی ہے،اس کی مرمت کر نے کے بجا ئے حالت مزید تباہ کردی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے کروڑو ں روپے ٹھیکیدار نے ڈنگے اور پلیو ں پر لگا دیئے ہیں جبکہ سڑک پر بچھی پرانا بلیک ٹاپ بھی اکھاڑ دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت سڑ ک کی یہ حا لت ہے کہ اس میں جگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں اور صرف ٹپر اور ٹریکٹر ٹر الیا ں ہی چل سکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھی مشکلات کاسامناہے ۔انہو ں نے ضلع تر قیا تی کمشنرپونچھ سے اپیل کی کہ غر یب عوام پر رحم کر تے ہوئے ذاتی مداخلت کرکے سڑک کی مرمت کروائی جائے اورساتھ ہی اس پر خرچ آئی رقم پر تحقیقات کروائی جائے۔