سرینگر//انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر دارالمصطفیٰ کے زیر اہتمام آج یعنی 12ربیع الاول مطابق یکم دسمبرصبح 10 بجے سے تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں خانقاہ میر شمس الدین اراکی جڈی بل سرینگر سے امام باڑہ گلشن باغ بوٹہ کدل سرینگر تک ایک عظیم الشان جلوس میلاد النبیﷺ برآمد ہوگا ۔