جموں//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے قانون ساز اسمبلی میں عابد حسین انصاری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زڈی بل حلقے کے طبی اداروں میں ڈاکٹروں کی 11 آسامیاں منظور ہیں اور ان سب کو پُر کیا گیا ہے لہذا وہاں کوئی بھی آسامی خالی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے این ایچ ایم کے تحت ڈاکٹروں کی 10 اضافی آسامیاں مہیا کی ہیں تا کہ اس حلقے کے طبی اداروں میں ورک لوڈ کو کم کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر مبارک گُل نے ضمنی سوال پوچھ کر اپنے حلقے میں صحت خدمات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ۔