Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

جوہری معاہدہ ختم کرنے کی امریکی دھمکی کے بعد ایران کا میزائل تجربہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
تہران//ایران نے واشنگٹن کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ہفتے (23 ستمبر) کے روز ایران کے سرکاری میڈیا نے ’خرمشہر‘ نامی اس میزائل داغے جانے کی فوٹیجز نشر کیں۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز (22 ستمبر) ہی تہران میں ہونے والی ہائی پروفائل ملٹری پریڈ میں اس میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایران کو اس سے قبل کیے جانے والے میزائل تجربوں کے نتیجے میں امریکی پابندیوں اور الزامات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔امریکا کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ایران کے یہ تجربات تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔مذکورہ معاہدہ کئی سالوں پر محیط مذاکرات کے بعد عمل میں آیا تھا اور اس معاہدے کے متبادل کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی دی تھی کہ وہ میزائل تجربات کے معاملے پر اس معاہدے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیں گے۔19 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ 'شرمناک' اور عالمی طور پر 'بدترین' معاہدہ تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر  جنگجوئوںکی حمایت کا الزام بھی لگایا تھا۔امریکی صدر 15 اکتوبر کو کانگریس کو آگاہ کرنے والے ہیں کہ آیا ایران جوہری معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے یا نہیں۔اگر وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ایران معاہدے پر عملدرآمد میں ناکام ہے تو یہ فیصلہ نئی امریکی پابندیوں اور معاہدے کے خاتمے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کرچکے ہیں لیکن ابھی کچھ نہیں کہیں گے۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلگام سانحے کے ایک ماہ بعد کشمیر میں شعبہ سیاحت بتدریج بحالی کے سفر پر گامزن
برصغیر
آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو میلہ کھیر بھوانی اور عرس حضرت شاہ ہمدان کی مبارکباد
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں سے راوبط کے الزام میں تین سرکاری ملازمین برطرف
تازہ ترین
ایل جی سنہا کا کھیر بھوانی مندر کا دورہ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

یہودیوں کے اجتماع پر حملہ | کولوراڈو میں 8افراد جھلس کر زخمی

June 2, 2025
بین الاقوامی

مذاکرات سے قبل یوکرین کے حملے | روس کے کئی بمبار طیارے تباہ

June 2, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں | مزید 37 فلسطینی جاں بحق، 136 زخمی

June 2, 2025
بین الاقوامی

امدادی رکاوٹیں | راستہ نہ کھلا تو ناقابل تصور تباہی ہوگی:ورلڈفوڈپروگرام

June 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?