پیرس/یو این آئی/ ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کے درمیان نمبر ایک کی پوزیشن کیلئے دوڑ جاری ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی فائنلز سے قبل سال کے آخری اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ رولیکس پیرس ماسٹرز میں مقابلہ کرنے کے اپنے منصوبوں کی تصدیق کی۔ومبلڈن چیمپیٔن الکاراز نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل دوسرے سال کے آخر میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے کی اپنی آرزو کے سلسلے میں پریکٹس کورٹ اور ٹریٹمنٹ ٹیبل پر اپنی تصاور مشترک کی ہیں ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا’’میرے پاس اچھی خبر ہے! میں ہر روز بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں پیرس-برسی سے کھیلوں گا اور اے ٹی پی فائنلز کے لیے تورن میں رہوں گا! انہوں نے کہا کہ سال کا اختتام ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ختم کرنے کے لئے پرجوش ہوں‘‘۔الکاراز اے ٹی پی فائنلز میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔