سرینگر//جوڈیشل آفیسرس نے سب جج عبدالمجید ڈار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔آفیسرس کی ایک تعزیتی میٹنگ کل سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں ایک ماتمی قرار داد پاس کی گئی اور2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ میٹنگ کے دوران متوفی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔عبدالمجید ڈا ر نے جمعہ کی صبح اپنے گھر جگر پورہ ہندوارہ میں آخری سانس لی۔لواحقین کے مطابق اس سلسلے میں 3دن تک تعزیت رہے گی ۔