جموں //جموں کشمیر ہائی کورٹ نے منگل کو ماتحت جو ڈیشری میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کردیا ہے۔مجموعی طور پر 175جو ڈیشل افسروں کو تبدیل کر کے نئی جگہوں پر تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ کم و بیش سبھی اضلاع کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تبدیل کردیئے گئے ہیں۔جو جوڈیشل آفیسر تبدیل کئے گئے ہیں ان میں 60 جوڈیشل آفیسر، 66سب جج اور 22منصف شامل ہیں۔ اسکے علاوہ27منصفوں کا اضافی چارج دیگر جج صاحبان کو دیا گیا ہے۔