عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ اس سال 30 جون تک کوئی بھی ملی ٹینٹ جموں و کشمیر میں دراندازی نہیں کرسکا جب کہ 2022 میں 14 مرکز کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہوئے۔رائے نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اختیار کیے گئے طریقہ کار نے دراندازی میں واضح کمی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ 30 جون 2023 تک جموں و کشمیر میں صفر “خالص دراندازی” ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں 14 ملی ٹینٹ، 2021 میں 34، 2020 میں 51 اور 2019 میں 141بار دراندازی کی گئی۔
وزیر نے کہا کہ حکومت ہند نے سرحد پار سے دراندازی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور کثیر جہتی حکمت عملی اپنائی ہے، جس میں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر افواج کی حکمت عملی سے تعیناتی، نگرانی و نائٹ ویژن کیمرے وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال اور سرحد کے ساتھ ملٹی پلاٹی، آئی بی سی اور ملٹی پلاٹنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور بی ایس ایف کی طرف سے دراندازی، گھات لگا کر حملہ کرنے اور پیدل گشت کے بارے میں پیشگی اور ہدف پر مبنی معلومات جمع کرنے کے لیے انٹیلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی، مقامی انٹیلی جنس پیدا کرنے کے لیے بارڈر پولیس چوکیوں کا قیام اور دراندازوں کے خلاف فعال کارروائی کرنا شامل ہیں۔ادھرگزشتہ2برسوںمیں 79 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔منگل کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جموں اور کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے پچھلے دو سالوں میں لشکر طیبہ کے 79 ملی ٹینٹوں کو بے اثر کیا ۔حکام کے مطابق، اس سال جموں اور کشمیر میں مشترکہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کم از کم 35 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں 27 نامعلوم اور 5 کا تعلق مزاحمتی محاذ سے ہے۔ “سال 2022 میں کل 129 دہشت گرد تھے جن میں 93 مقامی دہشت گرد اور 36 غیر ملکی دہشت گرد شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 میں صرف ایک ہی نامعلوم دہشت گرد تھا، لیکن 2023 میں، جولائی تک ‘نامعلوم’ کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی،” ۔ایک اور افسر نے بتایا، “اس سال، ہم نے دراندازی کی بہت سی کوششوں کو ناکام بنایا ہے، اور مختلف مقابلوں میں، کل 35 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ، جن میں 27 غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں جو نامعلوم رہے اور آٹھ مقامی دہشت گرد مختلف تنظیموں سے وابستہ ہیں”۔