سرینگر//وادی میں کافی انتظار کے بعد دہلی پبلک سکول سرینگر اور جموںوکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل نے مشترکہ طور پر جونیئر کرکٹ چمئنن شپ کاآغاز یکم اپریل 2017کو ہوا۔ بارشوں کے باوجود بھی یکم اور 2اپریل کوتمام میچ کھیلے گئے۔ بلاک سطح کے میچ 5اضلاع میں13بلاکوں میں منعقد ہوئے۔ وادی میں9اضلاع میں دودنوں میں کُل144میچ کھیلے گئے جس کے دوران مختلف سکولوںکے 288ٹیموںنے حصہ لیا جبکہ4320 کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔