عظمیٰ نیوزسروس
جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے ایک واقعے کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ہے۔مریضوں کی دیکھ بھال کے پیش نظر، جی ایم سی جموں کے پرنسپل اور ڈین، ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے تمام کلینیکل اور پیرا کلینکل ایچ او ڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں فیکلٹی ممبران اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جب تک کہ جونیئر ڈاکٹر دوبارہ اپنی ڈیوٹی شروع نہیں کر دیتے۔