عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے اینڈ کے ایمیچور سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن اب 3 اکتوبر2023 کو گندن اسٹیڈیم راجباغ میں آئندہ 18ویں جونئر نیشنل سافٹ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جموں و کشمیر کی ٹیموں (لڑکے اور لڑکیوں) کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ 15 سے 19 اکتوبر 2023 تک ٹینس کمپلیکس، آئی جی ایم سی اسٹیڈیم، وجے واڑہ، آندھرا پردیش میں منعقد ہورہا ہے۔کھلے ٹرائلز کی نظرثانی شدہ تاریخ کے مطابق جموں وکشمیر ASTA نے اپنی تمام منسلک ضلعی اکائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ٹرائلز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ کھلاڑیوں کی پیدائش 2005 یا اس کے بعد ہونی چاہئے۔
اس سے قبل، یہ ٹرائلز 22ستمبرکو شیڈول کیے گئے تھے۔