سرینگر//خوراک ،سول سپلائز اورامور صارفین کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (سپلائز) کے مطابق صارفین کو ماہ جولائی کے لئے فی راشن کارڈ پر2لیٹر مٹی کا تیل دستیا ب ہوگا۔راشن کارڈ ہولڈروں کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈیپوﺅں سے نقدی کے عوض مٹی کاتیل حاصل کریں۔