سرینگر/بدھ کو جواہر ٹنل کے آس پاس سال نو کی پہلی برفباری کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جواہر ٹنل کے دونوں جانب علی الصبح برفباری کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی کیونکہ شاہراہ پر پھسلن سے حادثات کا خطرہ لاحق تھا۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ پر موسم میں سدھار آنے کے بعد ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے درمیانہ درجے کی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے مطابق موسم کی خرابی کا سلسلہ5جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے زمینی و فضائی ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے۔