سرینگر// جواہر نگر میں کل اپنی نوعیت کے پہلے مصوری مواد کے آرٹ شو روم کا افتتاح بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور مسعود حسین نے آرٹ اور ادب کے میدان سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر مسعود حسین نے شہر میں ایسی سہولت بہم رکھنے پراطمینان کا اظہار کیا جس سے مقامی آرٹ کے منظرنامے کو فروغ میں مدد ملے گی۔اس انوکھے منصوبے کے بارے میں امتیاز بشیر نے بتایا کہ مصوری کا اہم ترین مواد 25 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔اس موقع پر مشہور آرٹسٹ ضمیر عشائی ، ڈرامہ نگاراور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ ، گریٹر کشمیرکے پرنٹر اور پبلشر رشید مخدومی ، آرٹسٹ نوشادغیور ، سینئر شہری اور مصوری کے میدان میں ابھرتے فنکار موجود تھے۔