پرویز احمد
سرینگر // شوگربیماری کی ابتدائی صورت (Diabetes Type I) جوانی میں امراض قلب اور موت کی بڑی وجہ بن جاتی ہے جبکہ بڑھاپے میں ہونے والی شوگر کی بیماری کی جلد نشاندہی ہوتی ہے۔ وادی میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جوانی میں شوگر بیماری کی بڑی وجہ جگر کا انسولین پیدا نہ کرنا ہے اور ایسا طرز زندگی میں تبدیلی، سگریٹ نوشی اور کچا اور تلا ہوا گوشت اور دیگر چیزیں کھانا ہے۔ 40سال سے زائد عمر کے لوگوں میں امراض قلب اور اموات کی بڑی وجہ جاننے کیلئے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امراض قلب اور اس سے ہونے والی اموات کی بڑی وجہ جوانی میںشوگر ہونا ہے۔ 2000سے 2020تک جاری رہنے والی اس تحقیق میںامراض قلب میں مبتلا مریضوںکی سیکریننگ کیلئے 5لاکھ 9ہزار 172افراد کے نمونوں کی تشخض کی گئی ،جن میں سے 10ہزار 180 افراد جوانی میں ہی شوگر بیماری کے شکا ہوگئے تھے۔ شوگر بیماری کی بڑی وجوہات میں جگر میں انسولین کا پیدا نہ ہونا بتایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے جسم میں انسولین تب پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جب کثرت سے سگریٹ نوشی کی جاتی ہو۔ طرز زندگی میں تبدیلی ، موٹاپا،کچا یا بھنا ہوا گوشت کھانا یا تلی ہوئی چیزیں کھانے سے بھی انسولین پیدا ہونے میں کمی آجاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بلڈ کینسر بھی ہوتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر خالد محی الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جوانوں میں امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی وجوہات جاننے کیلئے ہر سطح پر کوششیں جارہی ہیں لیکن یہ بات بھی صحیح ہے کہ خون میں زیادہ مقدار میں بلڈ شوگر، مریضوں میں کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور ان بیماریوں میں امراض قلب بھی ہے۔ انہوں نے کہا’’ بلڈ شوگر، مریض کے اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اس کو نقصان پہنچا تا ہے اور گردوں کے امراض، امراض قلب میں تبدیل ہوجاتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ شوگر کے مضر اثرات سے پیدا ہونے والی بیماریوں گردوں کی خرابی، امراض قلب اور دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے مریضوں کو شوگر کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی اور شوگر کی بیماری امراض قلب کی وجہ سے ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے۔ دل کی بیماری، خاص طور پر کورونری دمنی کی بیماری (CAD)، جموں اور کشمیر (J&K) میں صحت عامہ کی ایک اہم تشویش ہے، اس خطے میں دل کے دورے سمیت قلبی واقعات میں بڑھتے ہوئے رجحان کا سامنا ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر میں موت کی سب سے زیادہ عام وجہ نہیں ہے، دل کی بیماری ایک اہم وجہ بنی ہوئی ہے، جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو متاثر کرتی ہے۔