سرینگر// لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے بیج بہاڑہ میں جاں بحق ہونے والے لشکر طیبہ کے مجاہدین ابو زید آزاد ملک عرف دادا ،فردوس احمد ولد محمد یوسف مچھ پونہ پلوامہ،شاھد احمد ولد بشیر احمد ملک کاونی اونتی پورہ ، باسط احمد ولد اشتیاق احمد میر پوش وارہ کھنہ بل، اور حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی راہ میں کٹنے والی جوانیاں ان مردہ دل زندگیوں سے لاکھ درجہ بہترہیں جو اپنا پاک لہو پیش کرکے غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کی راہ ہموار کرگئے۔بیان کے مطابق آج وادی کا ہر جوان بھارت سے آزادی کے لیے برسرمیدان ہے۔ ہندوستان کے مشکلات میں کبھی کمی واقع نہیں ہوگی۔اسکی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ایک طرف نوجوان اپنی خوبصورت جوانیاں قوم کے بہتر مستقبل کے لیے قربان کررہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے کچھ نوجوان بچے بچیاں گناہوں کی دلدل میں چھلانگ لگائیں یہ مناسب نہیں۔