جموں / /نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ جوانوں اور ہم وطنوں کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ملک کی سلامتی کے لئے شہدانے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف میں رقم ہوں گی۔نائب وزیرا علیٰ جموں صوبہ کے بھلیسار ، رتنا اور آر ایس پوری کے سلام چک علاقوں میں حال ہی میں سرحد پار گولہ باری میں ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔وزیر برائے آبپاشی اور صحت عامہ شیام لال چودھری ، رکن اسمبلی ،حلقی انتخاب آر ایس پورہ ڈاکٹر گگن بھگت ، ڈپٹی کمشنر جموں ،انتظامیہ سے وابستہ اعلیٰ افسران ، معزز شہری اور سیاست داں وزیر کے ہمراہ تھے۔گور نام سنگھ ،جو ہیرا نگر سیکٹر میں بوبیا پوسٹ پر شہید ہوئے ، کے اہل خانہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہدأ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاجنہوں نے ملک کی سلامتی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے شہید گور نام سنگھ کے اہلخانہ کو سرکار کی طرف سے ہر ممکن مدد دستیاب رکھنے کا یقین دلایا جس میں ان کے لواحقین میں سے کسی ایک اہل فرد کو سرکاری نوکوری فراہم کرنا اور مرکزی حکومت کی طرف سے 5لاکھ روپے اور ریاستی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کی عبوری امداد کی فراہمی بھی شامل ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو رتناچک چوک کا نام ’’ شہید گور نام سنگھ چوک‘‘ رکھنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔چار سالہ رشبھ جو وجے پور کے رام گڈھ سیکٹر میں سرحد پار سے ہوئی گولہ باری میں زخمی ہوئے اور بعد ازاں شہید ہوئے کے افراد خانہ کے ساتھ سلام چک میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انہیں ہر ممکن مدد دینے کا یقین دِلایا۔بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں جا کر سینئر بی جے پی لیڈران سنجے کھنہ ، بھگت رام اور بنسی لال بھارتی کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔