جموں // فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔بھمبر سیکٹر میں پاکستان کے 7فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فوجی سربراہ منگل کو شمالی کمان کا دورہ کرنے کے لئے آئے اور انہوں نے ادہم پور میں فوج کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر انہوں نے فوج سے کہا کہ فائر بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے موقعہ پر وہ جارحانہ رویہ اختیار کریں اور دشمن کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔