کپوارہ//کپوارہ کے ماور ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور جوئے ادب کاجی ناگ کے بانی محمد صدیق مخلص اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔یہ خبر سنتے ہی جوئے ادب کاجی ناگ کشمیر ،مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے علاوہ ادبی حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ جوئے ادب کاجی ناگ نے محمد صدیق مخلص کے انتقال پر صدمے کا ظہار کرتے ہوئے موصوف کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا ۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سر براہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے مرحوم کے گھر واقع قلم آ بادجاکر لو احقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق کے میں دعائے مغفرت کی ۔ادبی مرکز کمراز ،کلچرل ٹرسٹ کپوارہ ،ٹیچرس فورم کپوارہ ،ایجیک ،جر نلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ،نیشنل کانفرنس ،پیپلز کا نفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک نے مرحوم کے لو احقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ادھر ماہر تعلیم وسماجی کارکن اور سابق ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالغفار گنائی ساکن ہرل نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ ماور میں محمد صدیق مخلص کی خدمات کو فراموش نہیںکیا جاسکتا کیونکہ ان کے شاگردوں نے سماجی اور انتظامی صفوں میں کام کرتے وقت ہمیشہ عوامی مفادات اور ضروریات کو اپنا محور بنایا۔ یہ سب ان کی تعلیم و تربیت کا نتیجہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مخلص کے انتقال کی وجہ سے علاقہ ماور ایک مفکر ، استاد ، قلمکار اور ادیب سے محروم ہوگیا ہے۔ حاجی عبدالغفار نے مرحوم کے حق میں مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔