سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں گذشتہ شب بی جے پی کونسلر کی نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے ان اشخاص جن کو حفاظت فراہم کی گئی ہے، کو پی ایس اوز کے بغیر باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے”کسی بھی ایسے شخص جس کو حفاظت فراہم کی گئی ہے، کو پی ایس اوز کے بغیر باہر نہیں جانا چاہئے“۔
”انہیں دورے کرنے کی اجازت زمینی سطح پر مقامی خطروں کا جائزہ لینے کے بعد ہی دی جائے گی“۔