جموں//ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈوائزری بیورو ،ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ جموں یونیورسٹی کی جانب سے ’’جنیٹکس میں روزگارکے مواقعے‘‘ موضوع پرانسٹی ٹیوٹ آف ہیومن جنیٹکس جموں یونیورسٹی میں توسیعی لیکچرکاانعقاد کیاگیا۔اس دوران گائینوکولوسٹ ،انفرٹیلٹی سپیشلسٹ اورگائنی انڈوسکوپک سرجن کنسلٹنٹ ڈاکٹرارون اروڑہ ریسورس پرسنز تھے۔اس موقعہ پر پروفیسر سیمالنگرکوآرڈی نیٹر پی جی کورس اِن ہیومن جنٹیکس ،ڈاکٹرکویتاسوری ڈائریکٹرڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ ،ڈاکٹرروپالی فوترااورجیوت دیپ کوررینہ اورانسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران اورڈاکٹر ریواکھجوریہ ،کونسلر ای آئی اے بی ،ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرکویتاسوری نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہاکہ کیئرئیرکونسلنگ پروگرام پی جی طلباء کیلئے کافی مددگاراوران کے مستقبل کیلئے اہمیت رکھتاہے۔پروفیسرسیمالنگرکوآرڈی نیٹر پی جی کورس اِن ہیومن جنیٹکس نے مہمانوں کااستقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ پی جی طلباء کیلئے کیرئیرکونسلنگ پروگرام وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے انسٹی چیوٹ آف ہیومن جنٹیکس کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ کاشکریہ اداکیا۔اس دوران ڈاکٹرارون اروڑہ نے طلباء کو ہیومن جنٹیکس مضمون میں روزگارکے مواقعوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔