سرینگر//جنید متو کو منگل کے روز سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے ہٹایا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق جنید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران جنید کیخلاف42ووٹ پڑے۔
جنید متو ، نے پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار کی حیثیت سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب جیتا تھا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی ہار تسلیم کی ۔اُن کا کہنا تھا ”میرے خلاف 42ووٹ پڑے جبکہ70رکنی ایس ایم سی میں کانگریس کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔“
یاد رہے کہ جنید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کچھ روز قبل پیش کی گئی تھی جس پر ووٹنگ آج طے تھی۔