سرینگر/ سابق نیشنل کانفرنس لیڈر، جنید متو منگل کو شہر سرینگر کے میئر منتخب ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے ڈالے گئے70مجموعی ووٹوں میں سے40ووٹ حاصل کئے ۔
ووٹوں کی گنتی آج سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے دفتر میں ہوئی۔
متو جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق ترجمان تھے۔انہوں نے پارٹی فیصلے کیخلاف جاتے ہوئے میونسل انتخابات میں حصہ لیا تھا۔