اسلام آباد// عالمی کپ کی ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد پاکستان کے تیز گیند باز جنید خان نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں عالمی کپ 30 مئی سے شروع ھورہا ہے جس کے لئے پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ جنید نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا، "میں کچھ نہیں کہنا چاہتا. سچ کڑوا ہوتا ہے ۔ "حالانکہ انہوں نے کچھ دیر بعد یہ فوٹوہٹا دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حال ہی میں تیز گیندباز محمد عامر اور واھب ریاض کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ جنید کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ یقینی مانی جا رہی تھی لیکن عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انہوں نے کافی رن دیئے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھایا دیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان ایک بھی میچ نہیں جیت سکا تھا اور سیریز میں چار۔صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو عالمی کپ سے پہلے ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لئے حتمی ٹیم منتخب کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی ہے ۔ ٹیمیں اس سے پہلے کھلاڑیوں میں تبدیلی کر سکتی ہیں۔ بورڈ کا یہ فیصلہ اگرچہ کافی افسوسناک ہے کیونکہ وہاب نے دو سال پہلے آخری بین الاقوامی ون ڈے کھیلا تھا جس کے باوجود ان کو شامل کیا گیا ہے ۔ جنید خان کے علاوہ فہیم اشرف اور عابد علی کو عالمی کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جو ایک مہینے پہلے تک ابتدائی ٹیم میں شامل کئے گئے تھے ۔یواین آئی