Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جنگ سے نہیں بات بنے گی بات سے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نیا خونین باب رقم کر نا شروع کیا ہے جس کے تحت کشمیر میں مزید فوجی دستے بھیجے جارہے ہیں تاکہ کشمیر کازکی مبنی بر انصاف تحریک کو کچلا جائے ۔  واضح رہے اس وقت کشمیر میں سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور نیم فوجی دستے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہے ہیں. مخلوط حکومت عوام کا دفاع کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،حالانکہ ریاستی حکومت جس میں بی جے پی اور پی ڈی پی ساجھے دار ہیں ، نے یہاں اقتدار میں شراکت سے قبل ایجنڈا آف الائنس کا خاکہ عوام کے سامنے رکھا مگر وہ سب سراب ثابت ہوا۔  اس وقت قتل وغارت جاری ہے ،ہر طرف ہاہاکار مچی ہوئی ہے ، حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ جو وعدے عوام کے ساتھ کیے گیے وہ سب کے سب سردخانے کی نذر کئے گئے ہیں، جب کہ ستم شعاری کے نئے نئے سامان کئے جا رہے ہیں۔اس وقت حال یہ ہے کہ اگر کشمیر کے طول وعرض پرا یک سرسری نگاہ دالی جائے تو نظر آئے گا کہ کشمیر میں چاروں طرف فوج ہی فوج اور قبریں ہی قبریں نظر آرہی ہے، جو اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ کشمیر میں حقیقی معنوں میں مارشل لالگا یا جا چکا ہے ۔ وعام گھروں میں محصور اورکشمیر کے حریت پسند لیڈران جیلوں ، تھانوں اور گھروں میں میں ہی قید کر دئے گئے ہیں۔ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ اب کشمیر کی مساجد اور ان کے گردونواح پر پہرے بٹھا دئے جاتے ہیں ، یہاں تک ڈوگرہ شاہی کے بعد پہلی بار جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز پر پابندی عائد کی گئی ۔ یہ صرف اس وجہ سے کیا جارہا ہے تاکہ نماز ادا ہونے کے بعد باہر نکل کر عوام کسی قسم کا مظاہرہ نہ کرسکیں یا اپنے جذبات کاکھل کر اظہار نہ کر سکیں ۔ اس کا اگر یہ مطلب لیا جائے کہ یہاں آزادی ٔ اظہار اور آزادی ٔ اجتماع پر قدغنیں بٹھادی گئی ہیں تو بے جا نہ ہوگا ۔ سوال یہ ہے اس سرکاری پالیسی پر عمل درآمد کے بعد جمہوریت کہاں رہتی ہے ؟ اسی جنگی صورتحال کے پیش نظر کشمیر کے ممتاز اور بے باک قائد حریت سید علی گیلانی نے یورپی یونین سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ کشمیر کی اس گھمبیر صورتحال کا جایزہ لے کر کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و تشدد کو بند کرائے۔ویسے بھی کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوجیوں کی موجودگی بذات خود امن اور حقوق البشر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی مثال اس وقت پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ مودی جی کی سربراہی والی حکومت سنگھ پریوار کی حکومت کشمیر مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے بجائے صرف ماردھاڑ اور فوجی کارروائیوں کی حامی بھر رہی ہے کیونکہ اس حکومت کا سوئی سے لے کر ہوائی جہاز تک ہر معاملے میں فرقہ پرستانہ ذہنیت کے علاوہ کو ئی اور روڈ میپ ہے نہیں ۔.یہ فسطائی حکومت دنیا کو صرف یہ کہہ ر ہی ہے کہ’’ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ‘‘ ہے جوکہ حقیقت اورت تایخ سے روگردانی کے مترادف ہے۔اگر بالفرض کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو پھر اس خطے کے لوگوں پر بے تحاشا طاقت کا استعمال کیوں ہورہا ہے؟ کیوں ہمارے نوجوانوں  پر بے ’’بہادر وردی پوش ‘‘ دن رات بے دریغ طاقت کا استعمال کرر ہے ہیں ؟ کیوں ہمارے کالجوں, اسکولوں میں طلباء وطالبات کو ہر سر عام اساں کیا جارہا ہے؟ کیوں ہمارے نوجوانوں وک جیلوں میں سالہا سال سے سڑایاجارہاہے ؟ کیوں ھمارے نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے؟ کیوں بستیوں کواجاڑا جارہاہے ؟حق تو یہ ہے کہ جس باپ سے اس کا بیٹا یا جس ماں سے اس کا لخت جگر یا جس بہن سے اس کابھائی ،جس خاتون سے ا س کا شوہر چھین لیا جائے ، کیا وہ اس نظام جبر وبربریت کو تسلیم کریں گے ؟آخر انسانوں کی اس امن پسند بستی میں ایک سیاسی حق مانگنے پر بندوق کی نوک پر حیوانوں جیسا سلوک کسی جمہوری ملک کو زیب دیتا ہے ؟ کشمیر روزاول سے ہی ایک متنازعہ خطہ ہے، چاہے انڈیا مانے نہ مانے لیکن اقوام متحدہ سے لے کردنیا کے واحد بے قابو پولیس مین امریکہ تک ہر باہوش ملک وقوم بصد قلب تسلیم کرتاہے کہ کشمیر حل طلب ہے۔ ارون دھتی رائے جیسی انصاف پسند دانش ور چلّا چلّا کر دلی کو سمجھا رہی ہیں کہ کشمیر سے آزاد ہوجا ؤ۔  چند روز قبل ڈاکٹر شازیہ یوسف کا ایک مقالہ پڑھنے کو ملا جس میںوہ تاریخ اور زمینی حقائق کی بنیاد پر بار بار یہ ثابت کرتی ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور اس پر بھارت کا غیر منصفانہ تسلط جماہوا ہے۔ آسٹریلیاء کی ایک ممتاز شخصیت اورمعروف بیروکریٹ انجیٔنر جان بیلز بدلائل قبول کرتے ہیں کہ کشمیر مسلٔہ حل طلب ہے۔ایک سال قبل تلنگانہ کی وزیر اعلیٰ کی بیٹی نے بھی کشمیر کو متنازعہ قرار دیا بلکہ انہوں نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو اپنا حق دے کر کشمیری عوام کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد چھوڑ دے۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے بھی اپنی کتاب میں ان ہی خیالات کا اظہار کیا ہے ، خود سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی بھی اس مسئلے کو انسانیت  کے دائرے میں حل کئے جانے کا سجھاؤ دے چکے ہیں ، نرسمہاراؤ نے آسمان کی حد تک جاکر کشمیر حل کا عندیہ دیالیکن اس سب پر خط تنسیخ پھیر کر مودی جی کی حکومت اس عالمی مسٔلہ کو حل کر نا تو دور اس پر بات چیت کر نے سے گھبرا رہی ہے کیونکہ وہ اپنا  فرقہ پرستانہ ووٹ بنک کھونانہیں۔سپرپاور امریکہ نے مودی کو مہلک ہتھیار بیچنے کے لئے سید صالاح الدین کے بارے میں اپنا ایک تاجرانہ موقف اختیار کیا مگر مسئلہ کشمیر کی حقانیت اورصداقت سے وہ بھی قطعاً فرار نہیں لے رہا ۔اس نے اعلاناً کہا کہ حزب سربراہ کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے باوجود کشمیر مسئلہ کے حوالے سے اس کی پالیسی اور موقف من وعن برقرار ہے اور یہ کہ انڈیا پاکستان کو یہ مسئلہ حل کر نا چاہیے ۔ بہتری اور برتری اسی میں ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیرمذاکرات شروع کریں جن میں کشمیرکی حریت پسند رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اہل کشمیر کے احساسات و جذبات کی روشنی میں کشمیر حل تلاش کیا جاسکے ۔.اس مسئلہ کو حل کرنے میں عالمی برادری بھی کشمیری عوام کے جذبات کی قدردانی میں خوش اسلوبی کے ساتھ اپناصدق دلانہ رول نبھائے ۔.یہ بڑی احمقانہ سوچ ہے کہ ہند پاک کے درمیان تین بڑے جنگوں کے بعد اب کشمیر ٹال کر برصغیر کو جوہری جنگ میں دھکیلا جائے ۔ یہ منفی اور انسان دشمن سوچ  ہندوپاک کے ساتھ ساتھ عالمی ا من کے لئے بہت ہی بدشگون ہے ۔مسلٔہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کے لئے بلکہ خودبھارت کے غرباء کے لئے ستر سال سے ایک زندہ جاوید عذاب ہیں جس کا تسلسل صرف اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں اور فوجیوںکا پیٹ بھر رہاہے اور بس ۔ اس لئے دونوں طرف کے باشعور عوام کو رائے عامہ کے زور پرمسلٔہ کشمیر کا حل تلاش ٹھنڈے دل اور کشادہ دماغ سے کروانے میں آگے آنا چاہیے اور مقتدر لوگوں پر واضح کر نا چاہیے کہ جنگ سے نہیں بات بنے گی بات سے… 
حضرات قلمکار سے براہ راستہ رابطہ کرسکتے ہیں… 
پتہ :لولاب کھرہامہ ،کپواڑہ کشمیر 
9697958232
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کی طرف سے میڈیا سیل کے قیام کا اعلان
برصغیر
نیشنل کانفرنس حکومت نے 8 مہینوں کے دوران زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا:: اشوک کول
تازہ ترین
اودھم پور بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا: سکینہ یتو
تازہ ترین
ریاسی سڑک حادثہ ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،11افراد زخمی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

محسن ِ کشمیرحضرت سید علی ہمدانی ؒ شاہِ ہمدانؒ

June 3, 2025
کالممضامین

سالار عجم شاہِ ہمدان سید علی ہمدانی ؒ ولی اللہ

June 3, 2025
کالممضامین

علم الاخلاق اور سید علی ہمدانی ؒ تجلیات ادراک

June 3, 2025
کالممضامین

فضیلت حج مع توضیح منسلکہ اصطلاحات ایام حج

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?