Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! جنگ تباہی ہے اور امن خوشحالی | کشمیریوں کو امن و سکون سے جینے کا موقعہ دیجئے نالہ و فریاد

Towseef
Last updated: May 14, 2025 11:34 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

مولاناسعید احمد حبیب

بلاشبہ پہلگام کے دلخراش سانحے نے ہندوستان کی ایک ارب چالیس کڑوڑ عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور ہندوپاک کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ مختصر تباہی کے بعدجنگ بندی ہوگئی ہے۔ جنگ بندی کی خبر خوشگوار نوید بن کر آئی۔ امن کتنا انمول ہوتا ہے کوئی ہم سے پوچھے۔ ٹرمپ کا ٹویٹ پڑھا خوشی ملی ،میری کیفیت کا عالم یہ ہے کہ ایکطرف اس ٹویٹ پر مسرور ہوں تو دوسری طرف اس ٹویٹ کے سیاق و سباق کے اثرات و خطرات پر جو تحفظات ہیں اسے بتانے کیلئے یہ وقت موزوں نہیں ہے ۔ ظاہر ہےکہ ہمارے لئے جو حالات بن چکے تھے ان حالات سے خلاصی کیلئے صبح شام نہ جانے کتنی دعائیں کی کیونکہ یہاں عملی طور جنگ کا سماں تھا۔

جنگ تو جنگ ہے جس کا انجام ہلاکت ہے ،بربادی ہے، اجڑجانا ہے ،جنگ یتیمی دیتی ہے ،مائوں کی کوکھ چھین لیتی ہے، ہنستی کھیلتی ،نسوانیت کو بیوہ بنا دیتی ہے، کمزورں کو بے دست و پا کردیتی ہے، غریبوں کو محتاج بنادیتی ہے، بیماروں کو بے آسرا کردیتی ہے، بارود کی بدبو ہر خوشی اور ہر خوشبو چھین لیتی ہے، جنگ چھیڑنے والوں کی خبر نہیں مگر یہ طے ہے کہ جس نہتی عوام پہ یہ جنگ مسلط کی جاتی ہے وہ مستقبل کی کئی دھائیوں تک اپنی نسلوں کے ناقابل تلافی نقصان کو بھگتتے رہ جاتے ہیں۔ جنگ نہ چھاونیاں چھوڑتی ہے اور نہ سکولوں کو بخشتی ہے، جنگ نہ مجرموں کو معاف کرتی ہے اور نہ بے قصور امن کے خواہوں کو جینے دیتی ہے۔ ایسا نہیں کہ حکمرانوں کو جنگ کی تباہی اور نقصانات کا اندازہ نہیں ہوتا مگر ان کی شرارت اور انا کی ضد کا خمیازہ بے قصوروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ تاریخ کی ہر جنگ نے یہی بتایا ہےکہ جنگ لاحاصل ہے ،بے سود ہے۔

ہندوپاک کو یہ فیصلہ کرنا ہے اور یکبارگی کرنا ہے کہ بقاء چاہئے یا تباہی چاہئے۔ آٹھ دھائیاں گزر گئیں، ہندوپاک لڑتے چلے آرہے ہیں، نتیجتا پاکستان دو لخت ہوگیا۔ عالمی امداد کے سہارے کبھی ملک نہیں چلتے۔ ملک خودداری خود کفالت اور مضبوط سیاسی استحکام سے چلتے ہیں۔ ملک اشتعال انگیز نعروں اور حقیقت پسندی سے منہ چرا کے نہیں چلتے ۔پاکستان کی پوری تاریخ غیر سیاسی استحکام کمزور عدلیہ اور فوجی حکمرانی کے چلن سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان سیاسی و مذہبی قتل گاہ بن کے رہ گیا۔ کتنی اعلیٰ سیاسی و نامور مذہبی شخصیات کا قتل عام ہوا ۔کیا یہی وہ نعرہ تھا جس کیلئے پاکستان بنایا تھا ۔تقسیم کی تاریخ اور وجوہات پر بات کی جائے تو یہ مضمون کبھی ختم ہی نہیں ہوسکتا۔ اس بیتے منحوس پل کو کیا یاد کیا جائے مگر جب دو ممالک وجود میں آگئے، آج دونوں سوچیں کس نے کیا پایا کیا کھویا۔حقیقت پسندی جینا سکھاتی ہے، جینے کا ہنر دیتی ہے، شیخ چلی کے سہانے خواب خود فریبی کا عادی بنادیتے ہیں، ایکدوسرے کو گیدڑ بھبکیاں دھمکیاں دینے سے قومیں نہ بنتی ہیں نہ سنورتی ہیں بلکہ تیسری مفاد پسند طاقت کا آلہ کار بن کے رہ جاتی ہیں۔ بلاشبہ ہندوستان نے کئی ریاستوں کی شورش کے باوجود ترقی کی ہے، اپنی معیشت کو محفوظ کیا ہے، ملک کو بکھرنے سے بچایا ہے مگر اب بھی اس کو عظیم بننے کیلئے بہت لمبا سفر طے کرنا ہے ۔ہندوستانی ہندوستان میں اور پاکستانی پاکستان میں رہ رہی اپنی نسل نو کی فکر کریں۔ اس جھگڑے اور فساد کی ذہنیت کو چھوڑیں۔

خدرا کشمیریوں کو جینے دیں۔ کشمیری جینا چاہتا ہے، اسے شورش سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، اسے بندوقوں کی گن گرج نے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے، اب وہ مزید تباہی نہیں دیکھنا چاہتا۔ جنگ کی فضاء میں امن کی پکار بہت معنی رکھتی ہے، ایوانوں کے نوابوں تک اس پکار کو پہنچایا جائے،بس بہت ہوگیا ،ہماری بستیوں کو گولہ بارود نہیں، کاغذ قلم چاہئے۔ دونوں ممالک کے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور وقت رہتے اسی جنگ کی گونج میں امن کو تلاش کریں۔ حالات کو پھانپنا اور حقیقت شناسی سے کام لینا، یہ حکمت ہے دانائی ہے۔ دوستی کرلیجئے، انانیت اور ضد چھوڑ دیجئے، اچھے پڑوسی بن کر رہنا سیکھئے، وگرنہ ایک صدی ہونے کو ہے اور زخم رس رہا ہے۔ وقت گذر گیا اور کوئی بات نہ بنی تو ان کھنڈروں کو دیکھ کر ندامت اور پشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ سنبھل جائیے اور مل بیٹھ کر مسائل سلجھا لیجئے حقیقت پسندی کا یہی تقاضہ ہے۔ پاکستان یہ اعتراف کرے کہ بیس کڑوڑ مسلمانوں کو غیر معتبر کرنا اسکی طرف سے سراسر ظلم اور زیادتی ہے جو دیکھا ہے اور جو سچ سمجھ میں آیا ہے وہ یہی ہےکہ پاکستان صدق دل سے امن کی راہ پر چلتے ہوئے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے، ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائے اور ہندوستان سے بھی یہی امیدہے کہ وہ خطے کا ایک بڑا اور ذمہ دار ملک بن کر امن کیلئے وسیع القلبی سے کام لے اور دونوں ممالک اپنی اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اپنی عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

اپنی بستیوں کی چہل پہل باقی رہے، کھیت کھلیاں بستے رہیں، بچوں کی اٹھکلیاں مسکان بکھیرتی رہیں، جوانیاں سلامت رہیں، ہر سفید ریش پر برف نما سفیدی کی چمک باقی رہے، بس یہی حسرت ہے، اسی کو پانے کی چاہ میں اپنا درد بیاں کیا، دل کھول کے رکھا ہے، اب آپ کیا تجزیہ کرینگے وہ آپ جانیں اور آپ کا زاویہ نگاہ ۔ وطن کی خیر ہو بس ۔
(مضمون نگار جامعہ ضیاء العلوم پونچھ جموں وکشمیرکے نائب مہتمم ہیں)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گول رام بن شاہراہ سڑک کے کنارے ملبے کے ڈھیر | بارشوں کے دوران آنے والی پسیاں نہیں ہٹائی گئیں ، نالیوں کی حالت خستہ
خطہ چناب
ٹینکر کی زد میں آنے سے ضلع کورٹ را م بن کا افسر ہلاک
خطہ چناب
ویشنو دیوی مندر کیلئے ہیلی کاپٹر سروس | 7دنوں کے بعد دوبارہ بحال
جموں
کشیدہ حالات کا صحت نظام پر منفی اثر، ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں 90فیصد کمی جی ایم سی راجوری میں او پی ڈی سروسز تقریباً معطل، لوگ خوف کے باعث گھروں تک محدود
پیر پنچال

Related

کالممضامین

جنگ بندی کی اہمیت ، اثرات اور فوائد

May 14, 2025
کالممضامین

آپریشن سندور | جدید جنگ میں فیصلہ کن فتح

May 14, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کے بعد آگے کی راہ | اقتصادی ترقی کیساتھ دفاعی بالادستی بھی ضروری اظہار خیال

May 14, 2025
کالممضامین

جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے | جنگ کے دامن میں ہلاکت خیزیوں کے سوا کچھ نہیں پسِ آئینہ

May 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?