Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: جنگ بندی کا معاہدہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں تھا : حماس
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » جنگ بندی کا معاہدہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں تھا : حماس
بین الاقوامی

جنگ بندی کا معاہدہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں تھا : حماس

Towseef
Last updated: January 18, 2025 11:00 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

غزہ//حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینی تحریک حماس کے ایک رہنما نے تصدیق کی ہے کہ 15 ماہ کی جنگ کے بعد ہونے والے اس معاہدے کے پیچھے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ ہے حماس کے رہنما باسم نعیم نے “العربیہ” نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔باسم نعیم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دبا کے بغیر معاہدہ طے نہیں پاتا۔ معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی وجہ سے ہوئی۔باسم نعیم نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو پر مناسب دبا ڈالا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ غزہ میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں تذبذب کا شکار تھی۔ اس سے قبل ٹرمپ کا خیال تھا کہ اگر ان کی ٹیم کی کوششیں نہ ہوتیں تو معاہدہ منظر عام پر نہ آتا اور قیدی کئی ماہ تک غزہ میں نظر بند رہتے۔ٹرمپ نے ڈین بونگینو کے پروگرام میں کہا تھا کہ کہ اگر ہم مداخلت نہ کرتے تو یرغمالیوں کو کبھی رہا نہ کیا جاتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اپنے دعوت نامے کے ساتھ ہی جلد معاہدہ کرنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کیا اور اپنے افتتاح سے پہلے معاہدے کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کا سہرا نو منتخب صدر کی طاقت اور ان کے انتخاب سے حاصل ہونے والی رفتار کے سر ہے۔یاد رہے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔ اس معاہدے کا اعلان قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کے بعد بدھ 15 جنوری کو کیا گیا اور اس معاہدے کا نفاذ 19 جنوری کو ہونا ہے۔ 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ہے۔معاہدے کے پہلے مرحلے میں 6 ہفتوں کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالیوں، جن میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار شامل ہیں، کو متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا بھی شروع ہوجائے گا۔دوسرے مرحلے میں تباہ شدہ فلسطینی پٹی سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ہوگا اور غزہ کی پٹی کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ تیسرا مرحلہ غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
بین الاقوامی

نیپال کے بعد اب فلپائن میں عوام کا ’ہلہ بول‘ | سرکاری فنڈس میں گھوٹالہ کے خلاف سڑک پر اتریں گے لاکھوں لوگ

September 19, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں فوری جنگ بندی،امریکہ نے قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

September 19, 2025
بین الاقوامی

روس میں پھر طاقتور زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?