سری نگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کے بعد سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں صد فیصد بند ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ڈرونز کے ذریعے منشیات اس طرف بھیجے جا رہے ہیں اور منشیات کے ساتھ کبھی کبھی ہتھیار اور نقدی رقم بھی بھیج دی جاتی ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے زونل سطح کے انڈر 19 ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔