راجوری //نیشنل کانفرنس یوتھ لیڈر عبدالقادر خان نے منجاکوٹ میں دو خواتین کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے دونوںممالک پر زور دیاہے کہ وہ کشیدگی کو ختم کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ حد متارکہ کے حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں جس کا براہ راست اثر سرحدی آبادی پرپڑرہاہے ۔ قادر خان نے کہاکہ سرحدی آبادی کو جنگ کا ایندھن نہ بنایاجائے اور یہاں کے لوگوں کو آرام سے زندگی بسر کرنے کا موقعہ فراہم کیاجاناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں رہ رہے لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں اورنہ انہیںر ات کوچین ہے اور نہ دن کوآرام ۔ ان کاکہناتھاکہ فوری طور پر ایسے اقدامات کئے جانے چاہئیں جس سے کشیدگی کم ہو اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ مراسم قائم ہوں۔